21 مارچ، 2024، 2:48 PM

عالمی برادری غزہ میں جنگ بندی کے لیے فوری اقدام کرے، چین

عالمی برادری غزہ میں جنگ بندی کے لیے فوری اقدام کرے، چین

چینی وزارت خارجہ نے غزہ کی تشویش ناک صورت سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری اس پٹی میں جنگ بندی کے لیے فوری اقدام کرے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ نیوز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ چین کی وزارت خارجہ نے غزہ کی پٹی کے حالیہ واقعات اور اس علاقے میں صہیونی فوج کے جرائم پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کے اس بیان میں کہا گیا ہے: عالمی برادری غزہ میں جنگ کو روکنے کے لیے فوری اقدام کرے اور اس پٹی کو امداد فراہم کرنا اپنی اخلاقی ذمہ داری سمجھے۔

چین کی وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے: غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں پر متعدد حملے اور اس پٹی کے باشندوں کی تکالیف غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے قیام کی ضرورت کو ظاہر کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل چین کی وزارت خارجہ نے غزہ کی پٹی میں جاری جنگ کے حوالے سے کہا تھا کہ اس پٹی میں فوری جنگ بندی کا حصول اس وقت سب سے اہم ترجیح ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کے بیان میں  اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ غزہ کے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے، متاثرین کی تعداد میں اضافے کو روکنے اور اس پٹی میں انسانی بحران کو کم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جانی چاہیے۔

News ID 1922741

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha